کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے زیرولیول پر بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے ایئرپورٹ کا ڈومیسٹک ڈیپارچر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
شارٹ سرکٹ کے باعث بین الاقوامی ڈیپارچر لاؤنج کا کچھ حصہ بھی اندھیرےمیں ڈوب گیا۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی پر کسٹم نے اسکیننگ روک دی جب کہ احتیاطی تدابیر کے تحت ایئرپورٹ کے ٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ زیرولیول پر شارٹ سرکٹ سےآگ لگی جس پر قابو پالیا گیا اور بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی معطل ہونے سے ڈومیسٹک سیٹ لائٹ کا ایریا متاثر ہے بجلی بحال ہونےمیں مزید 2 گھنٹے لگیں گے، بجلی نہ ہونےسےٹیلی فون کی لائنیں بھی متاثر ہیں۔