اشتہار

کراچی ایئر پورٹ جدید سہولیات کی فراہمی، سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کرا چی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا، اس حوالے سے ایئر پورٹ پر دو اہم پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سی اے اے نے عالمی معیار کا جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے نے نئے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن سے متعلق کمپنیز سے درخواستیں طلب کرلی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 28 ستمبر تک درخواستیں سی اے اے کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاریکٹوریٹ میں جمع کرائیں۔

- Advertisement -

سی اے اے ذرائع کے مطابق اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم کرنا ہوگا، اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہو گیا ہے، بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

نیا اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول کی تعمیر سے اے ٹی سی کی حد نگاہ میں اضافہ اور طیاروں کی سیفٹی میں مزید کارآمد ہوگا۔

ٹاورکو، رن وے اور طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا، نئے اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا او ریڈارر ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا۔/

سول ایوی ایشن ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید عالمی میعار کے اے ٹی سی کمپلیکس کی تعمیر سے اکاؤ اور سیفٹی آڈٹ میں بھی اہم کردار ادا کر ے گا۔

 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں