کراچی ائیرپورٹ پر عالمی معیار کے جدید رن ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کمپنیز کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ عالمی معیار کے رن ویز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام رن ویز کی جدید طرز پر تعمیر چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دونوں رن ویز 25 آر اور 7 ایل کی ازِسرنو تعمیر کی جائے گی۔
- Advertisement -
جدید رن ویز کی تعمیر کے سلسلے میں سی اے اے کی جانب سے کمپنیز کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی گئی ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیزکا متعلقہ کام میں تجربے، مہارت اور مالی صلاحیت کا حامل ہونالازم ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کا پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔