جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بنادی، اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر کسٹم پریوینٹو کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران ہیرو ئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر جوڑے کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے20کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

اس حوالے سے کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر افتخار نے کراچی ائر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کسٹم کے عملے نے شک کی بنیاد پرنجی ایر لا ئن سے براستہ دبئی سے مالدیپ جانے والے میاں بیوی مسافر عامر اقبال اور راحیلہ اقبال کے سامان کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ان کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دس کروڑ روپے مالیت سے زائد کی دس کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش ڈپٹی کلیکٹر کسٹم واصف ملک کو بتایا کہ ان کے گھر پر بھی ہیروئن موجود ہے، بعد ازاں چھاپہ مارنے پر ان کی رہائش گاہ سے دو سوٹ کیسوں میں چھپائی گئی مزید دس کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی گئی۔

ڈاکٹر افتخارنے کہا کہ یہ کسٹم پریوینٹو عملے کی بڑی کارروائی ہے جس میں بیس کروڑ روپے سے زائد کی ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ، 1 کروڑ روپے کی ہیروئن و زیورات ضبط، مردعورت گرفتار


ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آ ئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزمان کو ہیروئن فراہم کرنے والے افراد کی تلاش بھی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں