کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے نشہ آور کیمیکل برآمد ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ قطرائیرلائن کی فلائٹ نمبر کیو آر 605 سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کرلیا۔
ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 3.1 کلو ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد
ملزم نے ایمفیٹا مائن کو بڑی مہارت سے سوٹ کیسں کی تہہ میں چھپایا ہوا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔