پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

2020 میں جانیوالے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی سے شروع ہونے والے روڈ ٹو مکہ منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے، 2020کے حج آپریشن میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین حج کی امیگریشن روڈ ٹو مکہ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں حج کی ادائیگی کے لئے جانیوالے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2020کے حج آپریشن میں روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کی صدارت میں ہوا، جس میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی سے شروع ہونے والے روڈ ٹو  مکہ کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سال 2020 کے حج آپریشن میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین حج کی امیگریشن روڈ ٹو مکہ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، ایئر پورٹ  پرعازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کے لئے خصوصی کاونٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایف آئی اے امیگریشن حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے علاوہ الگ کاونٹر قائم کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے ، ایئر پورٹ  منیجر کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر تمام تر اقدامات کے لئے تیار ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو منصوبہ کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

یاد رہے رواں سال حج میں روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے عازمین حج کی امیگریشن ہوئی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں