پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سگنل دھماکا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کے واقعےکی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے ملیر میں چھاپہ مار کر ہلاک دہشتگرد کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ زیر حراست ملزم ہلاک دہشتگرد فہد کا مبینہ سہولت کار ہے۔

ہلاک دہشتگرد فہد نےحملے سے قبل ملزم کےگھر میں قیام کیا۔

- Advertisement -

دوران تفتیش دہشتگرد کے بیک اپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بیک اپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو تفتیشی اداروں کو مل گئی ہے۔

حملے سے قبل استعمال کی گئی گاڑی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ 2 روز بعد درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی۔
مقدمے میں دہشت گردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں اور کہا گیا کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی، دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں