اشتہار

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ ایریا کو ڈراپ لائن بنانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسیکورٹی خدشات کے پیش نظر بیرون ملک جانے والوں کے لیے پارکنگ ایریا کو ڈراپ لائن بنانے پر غور کیا جارہاہے.

تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پرانی ڈراپ لائن کوصرف وی وی آئی پی موومنٹ کےلیے استعمال کیا جائے گا،منصوبے پر عملدرآمد کے بعد اندرون اور بیرون ملک روانگی لے لیے مسافر پارکنگ ایریا سے ہی براہ راست ڈپارچرلاوئنجز منتقل ہوں گے.

مسافروں کی منتقلی کے لیے پارکنگ میں موجود فاسٹ فوڈ سینٹر کے دونوں جانب لفٹس نصب کی جائیں گی،انٹرنیشنل اور بین الاقوامی مسافروں کے لئے بالترتیب دو دو لفٹس نصب ہوں گی،چاروں لفٹس کو ٹنل پر مبنی برجز کے ذریعے لیول نمبر ٹو سے منسلک کیا جائے گا.

- Advertisement -

منصوبے کے قابل عمل ہونے کی صورت میں لیول نمبر ٹو کے پل پر موجود ڈراپ لائن صرف وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گی،بی اوٹی بنیادوں پر مبنی اس منصوبے کا ورکنگ پیپر جلد ہی حکام کو پیش کیا جائے گا.

دوسری جانب مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والے برج کو بھی تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے تئیس سال بعد جدید ایوی برج نصب کیے جارہے ہیں.

جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے منیجر اعتماد ظفر نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی دنیا بھر کی طرح ملک بھر کے ایئرپورٹ کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جارہا ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بارہ جدید پل نصب کیے جارہے ہیں،چھ اندرون ملک جانےوالی پرواز پرلگیں گے اور چھ بیرون ملک جانےوالی پروازوں کےلیے استعمال کریں گے.

کراچی ایئرپورٹ پر نصب کیے جانےوالی جدید برج اسٹیٹ آف آرٹ ہوں گے،اور اس سے مسافروں کو جہاز تک پہنچانے میں آسانی ہوگی.

*سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ، تعمیراتی منصوبے میں ایک بھی انجینیئر شامل نہیں

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں