پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رات گئے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکیلیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں پیش آیا جہاں دو طرفہ فائرنگ میں زخمی سمیت دو ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، ملزمان کی شناخت امداد اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

دوسرا مقابلہ کیماڑی میں انسداد رہزنی سیل پاک کالونی جدگال چوک کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 4 پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ملزمان کی شناخت نعیم، ریاض، فضل ڈا ڈا اور کبیر کے نام سے کی گئی۔

تیسرا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ پر ہوا، چاکیواڑہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں