جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کراچی: ملیر سے 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ملیر سے 11 سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ملت گاڑدن سے 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی والدین نے تھانہ سعود آباد میں اغوا کی دفعہ پر مقدمہ درج کروادیا ہے۔

والدین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی اور ساڑھے تین سالہ بھتیجے کو صبح اسکول کے گیٹ پر چھوڑا تھا، بچوں کو اسکول چھوڑ کر آفس چلا گیا تھا۔

والد کے مطابق پونے 12 بجے گھر سے کال آئی کہ بیٹی گھر نہیں پہنچی ہے اسکول جاکر معلوم کیا تو ٹیچر نے بتایا کہ بیٹی چلی گئی ہے۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر تلاش کیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا ہے۔

پولیس کو والد نے بتایا کہ معلوم ہوا بیٹی فون پر کسی سے بات کیا کرتی تھی، والد نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ فون نمبر کو ٹریس کرکے کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں