The news is by your side.

Advertisement

کراچی: بوٹ بیسن میں مبینہ ڈاکو وکیل کے ہاتھوں مارا گیا

کراچی : شہر قائد کے باسیوں نے راہزنوں سے خود ہی نمٹنا شروع کردیا، بوٹ بیسن میں مبینہ ڈاکو واکیل کے ہاتھوں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو شدید خوف و اذیت میں مبتلا کردیا ہے، روز بروز چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں حتیٰ کہ ذرا کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے براہ راست فائرنگ کرکے شہریوں کو قتل کرنا شروع کردیا ہے۔

روز روز کی ڈکیتیوں نے تنگ شہری قائد کے باسیوں نے خود ہی راہزنوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مبینہ ڈاکو کو وکیل نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عینی شاہدین کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق تین ڈکیتوں نے پہلے وکیل کو اسلحے کے زور پر لوٹا مسلح ملزم جب بھاگنے لگے تو وکیل نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے، مارے گئے ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں