پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز حیدرآباد نے نواب شاہ اور کراچی نے میرپور خاص کو شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی، کراچی نے میرپور خاص کو چھ وکٹ سے شکست دےدی۔

کراچی نے میرپور خاص کا 83 رنز کا ہدف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 18ویں اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے نواب شاہ کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، ہدف کے تعاقب میں نواب شاہ کی ٹیم 70 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، حیدرآباد کا مقابلہ سکھر سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور نوابشاہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں