جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بیوپاریوں سے جانور بھرے ٹرک چھیننے والے 3 ڈکیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  سعود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں سے بھرے ٹرک چھیننے والا تین رکنی گروہ گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جانوروں سے بھرے ٹرک چھیننے والا تین رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ایس ایس پی حسن سردار کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گل ولی، سہیل احمد اور سلمان احمد شامل ہیں۔

 ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ملزمان نیشنل ہائی وے پر وارداتیں کرتے تھے بیوپاریوں سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے تھے ملزمان نے 10 روز قبل نیشنل ہائی وے پر بکروں کا ٹرک چھینا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کے مطابق نیشنل ہائی وے پر لوٹے ہوئے مال کی قیمت 15 لاکھ روپے تھے،گرفتار ڈاکوں سے تین پستول 20 بکرے برآمد ہوئے واردات میں استعمال کار، ڈاٹسن گاڑی بھی برآمدکرلی گئی، 15 ہزار نقدی اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کئے۔

ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکووں کا گروہ مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا ڈاکو پہلے ریکی کرتے اور پھر گاڑی روک لیتے تھے ملزمان کو مذدی تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں