ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

تفصیلات کت مطابق کراچی میں شہریوں کی جانیں ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق شہری اور زخمی آپس میں ماموں بھانجا ہیں، ماموں گلزار اپنے بھانجے کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا تھا اس دوران دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے گلزار نامی کراچی کا شہری جاں بحق جبکہ معاویہ زخمی ہوگیا، مقتول گلزار چار بچوں کا باپ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا، فائرنگ سے زخمی معاویہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں