بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اور شہری کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ساڑھے 11میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل ہوگیا ، پولیس نے بتایا موبائل فون لینے کے باوجود ملزموں نے گولی چلائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اورشہری کی جان لے لی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اختر مسیح بھتیجے کے ساتھ گلی میں بیٹھا تھا کہ موبائل چھیننے کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ کی، موبائل فون لینے کے باوجودملزموں نے گولی چلائی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فرارہوتے ہوئے بھی ملزموں نےفائرکیا، گولی راہگیرنوجوان کو لگی، شبہ ہے اسٹریٹ کرمنلز نشے کی حالت میں گولیاں چلائیں۔

مقتول اختر جیمز کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخترجیمز کنسٹرکشن کا کام کرتے تھے اور گھر آکرباہرگلی میں بیٹھتے تھے، اخترجیمز نے موبائل فون دے دیا اس کے باوجود سر میں گولی ماری گئی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں پہلے بیرئیر لگے تھے تو تحفظ کا احساس ہوتا تھا ، پولیس گشت بھی نہیں ہوتا اس لئے وارداتیں معمول ہیں، پولیس قاتلوں کو پکڑے اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں