منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ ، کراچی میں ایک اور شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بہادرآباد میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بہادرآباد دھوراجی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان عباسی نامی شہری کو نشانہ بتایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔.

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عدنان سیکیورٹی ادارے کااہلکار ہے،3 گولیاں چلیں ، جس میں سے ایک سر پر لگی، ملزمان نے مقتول سےلوٹ مار بھی کی تاہم لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے.

حکام نے بتایا کہ واقعے کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والےادارے کے افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گذشتہ روز کراچی میں جوڑیا بازار کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ، پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول کی شناخت علی کے نام سے ہوئی اور ٹھیلے والا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگزیب سامان لینے کے لیے علی کے ٹھیلے پر آیا، علی نےمذاق کیا جس پراورنگزیب نےچھری مار دی ، جس سے علی موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم ملزم کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں