ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

لیاری میں خاتون کمانڈر بھی گینگ چلاتی تھی، گرفتار ٹارگٹ کلر کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں خاتون کمانڈر بھی گینگ چلاتی تھی، کئی مخالفین کو بھی قتل کرایا جبکہ منگھوپیر سے گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے، گینگ وار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو نے گینگ وار خاتون کمانڈر سمیرا کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین سمیت متعدد افراد کا قتل کیا۔

ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ 2005 میں ملزم ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار ہوکر جیل گیا، جہاں اس کی دوستی لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے کمانڈر فیصل پھٹان سے ہوئی 2008 میں جیل سے رہائی ملی، 2013 میں بدنام زمانہ منشیات فروش قیوم چنگاری کی بہن سمیرا اور دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دو ہزار تیرہ میں ساتھیوں کیساتھ ملکر شیرا اور چھوٹو کو قتل کیا جبکہ جاوید جانی کو سمیرا کے گھر پر چاچا نواب نے قتل کیا جاوید جانی کو چاچا نواب نے پہلے سر پر پتھر مارے پھر ڈرل سے سوراخ کیئے۔

ملزم نعیم عرف لمبو نے دوران تفتیش بتایا کہ 2014 میں زبیر نامی شخص کو حب چوکی سے سمیرا اور رفیق نے اغوا کیا اور بعد میں قتل کر دیا جبکہ ملاطارق پی ٹی آئی والے اور امداد نامی شخص کو ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کیا۔

یاد رہے کہ ٹارگٹ کلر کو منگھو پیر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران گرفتارکیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں