اے آر وائی بی گلوبل کی جانب سے کراچی میں اے آر وائی گولڈ اسٹریٹ ایکسپیرئنس کی نمائش سج گئی، عوام کی بڑی تعداد نے نمائش کا رخ کیا۔
شہریوں کے لیے اس نمائش میں ایک ہی چھت تلے مختلف چیزیں رکھی گئی تھیں، اے آر وائی بی گلوبل کی جانب سے نمائش میں 30 اسٹالز لگائے گئے، جن میں خواتین کے لیے برائیڈل ملبوسات بھی موجود تھے۔
اے آر وائی گولڈ اسٹریٹ ایکسپیرئنس نمائش میں الیکٹرونکس آٹئم بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے جبکہ گروسری کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
نمائش میں اے آر وائی جیولری اور اے آر وائی گولڈ کے اسٹالز بھی موجود تھے جبکہ نجی لیب کی جانب سے نمائش میں ہیلتھ اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش ہوتی رہنی چاہیے، اس طرح کی نمائش نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔