تازہ ترین

ماضی کے مقابلے کراچی میں صورتحال الحمداللہ آج بہت بہتر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کراچی میں صورتحال الحمداللہ آج بہت بہترہے اور ورلڈکرائم انڈکس میں آج کراچی70 نمبر پر ہے، اس کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسز کے سر ہے، انشااللہ مستقبل میں مزیداستحکام آئےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کراچی میں صورتحال الحمداللہ آج بہت بہترہے، 2014 سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، الحمداللہ ورلڈکرائم انڈیکس میں آج کراچی 70 ویں نمبر پر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اس کامیابی کاسہراسول انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزکےسرہے، ان کوششوں میں حساس اداروں، پولیس اور سندھ رینجرز نے بھرپور کردار ادا کیا، کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، انشااللہ مستقبل میں مزیداستحکام آئےگا۔

خیال رہے دنیا کے بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے گلوبل کرائم انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی وجہ سے کراچی کی رینکنگ بہتر ہو کر 70 ہو گئی ہے جبکہ 2014 میں کراچی کا چھٹا نمبر تھا، 2014 میں کراچی میں جرائم کی شرح 81.34 تھی جو 2019 تک بہتر ہو کہ58.43 ہو گئی ہے۔

اس انڈیکس میں انڈیا کے دارالحکومت دہلی کا 65 واں نمبر ہے اور وہاں حالات کراچی کی نسبت زیادہ خراب ہیں۔

یاد رہے سال 2018 میں جاری کردہ ایک پولیس رپورٹ کے مطابق، شہر میں قتل و غارت گری اور اغوا برائے تاوان میں کمی آئی لیکن سٹریٹ کرائم ایک چیلنج رہے۔

Comments

- Advertisement -