ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی : چہرے پر ماسک اور سر پر وگ لگا کر آنے والے ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن توحید کمرشل میں موبائل فون دکان پر چہرے پر ماسک اور سر پر وگ لگا کر آنے والے ڈاکو کو لوگوں نے پکڑلیا اور درگت بناڈالی۔

تفصیلات کے مطانق کراچی میں ڈاکو کو لینےکےدینے پڑگئے، کلفٹن توحید کمرشل میں موبائل فون شاپ لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہرے پر ماسک اور سر پر وگ لگا کر آنے والے ڈاکو نے اسلحےکےزور پر پیسے لُوٹے اور لوٹ مارکےدوران ڈکیت دکاندار پرتشددبھی کرتارہا۔

- Advertisement -

لیکن موقع ملتے ہی دکاندارنےہمت دکھاکرڈکیت کوپکڑاجس پرمزیدلوگ بھی دکان میں آگئے، ہاتھا پائی میں ڈکیت کی وگ بھی اترگئی۔۔ موقع پر جمع ہونے والوں نے ڈاکو کی درگت بنا ڈالی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے سر پر وگ پہن کرآیا تھا جو پٹائی کے دوران اترگئی، ڈاکوکی شناخت رفاقت علی کے نام سے ہوئی جو پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں