کراچی: شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے دستی بم، کلاشنکوف، 3 گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔
ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑیاں چھیننے اور خریدنے میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق کوئٹہ، شکارپور سے ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزم ماسٹر اسلم گروپ کا سرغنہ ہے، ملزم کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کوئٹہ میں کارروائی، افغان ڈکیٹ گروپ گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری گاڑی 2 لاکھ روپے خریدتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش سیکڑوں گاڑیاں خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی پولیس نے افغان ڈکیٹ گینگ کے خلاف کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے خودکار اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد بھی کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے چھ موبائل فون، زیوارت، 75 ہزار روپے نقدی، افغان سم اور افغان آئی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 افغان باشندے، 2 مقامی سہولت کار شامل ہیں جو کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔