ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں سیاسی جماعت کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد یادگار شہدا پر توڑ پھوڑکرکے فرار ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی دوبارہ تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری یادگار شہدا پہنچ گئے، عامر خان کا کہنا ہے کہ یادگار شہدا سے ہزاروں شہدا کے جذبات وابستہ ہیں، رات کے اندھیرے میں یادگارشہدا پر توڑ پھوڑ شرپسندی ہے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں عزیز آباد یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی اور ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ یادگار شہدا کو نقصان پہنچانا جذبات سے کھیلنا ہے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے اور شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یادگار شہدا سے بانیان پاکستان کی اولادوں کے جذبات وابستہ ہیں، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں