جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بحریہ ٹاؤن کا کراچی ضلع وسطی میں بلامعاوضہ رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحریہ ٹاؤن نےکراچی ضلع وسطی میں بلامعاوضہ رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں شہر کی بہتری کیلئے مہم شروع کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے کراچی ضلع وسطی میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد ہیوی مشینری، بڑے بڑے ڈمپروں کی قطار لگ گئی اور عملے نے بھی پوزیشن سنبھال لی۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے جب دیکھا کچرا کنٹرول سے باہر ہورہا ہے تو صفائی مہم کا فیصلہ کیا، سیاست نہیں شہر کی بہتری کیلئے قدم اٹھایا ہے، ملک ریاض نے صفائی مہم کی وجہ بتاتے ہوئے صوبائی حکومت اور میئرکراچی کو مدعو کیا ہے۔

ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن نے بتایاٖ کہ مہم اپنے وسائل پر چلا رہے ہیں، کسی کو ٹھیکا نہیں دیا۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے ابھی صرف ایک علاقہ صفائی کیلئے دیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اس کام کے لئے ایک روپے بھی معاوضہ نہیں لیں گے، بس ہمیں کام کرنے کی اجازت دی جائے، حکومت سے اجازت ملتے ہی کام شروع ہوجائے گا۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ  کراچی کوصاف ستھرا شہر بنانے کا اعادہ کیا ہے، ہم کئی بار کراچی کو صاف کرنے کی پیشکش کرچکے ہیں، کراچی صفائی مہم کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ ہمیں علاقے دیئے جائیں ، جو علاقے دیئے جائیں گے وہاں کچرا نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی، بحریہ ٹاؤن کو پتہ ہے کچرے کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، کراچی کو ایک مرتبہ پھر صاف ستھرا بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں