پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’کراچی بیکری‘ پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے، انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

دوسری طرف بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز آج بات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا حامی اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


کیا بھارت کا کوئی پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا


مارکو روبیو کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا دونوں ممالک جنگ بندی برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں