پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلوچ کالونی میں کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی جونیجو ٹاؤن میں کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے جھگڑے پر 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول نور اللہ کی نو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کے قتل کا واقعہ 6 اگست کو پیش آیا، مقتول نور اللہ کے قتل کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں درج ہے، مقدمے میں 5 معلوم سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ 3 روز گزر گئے، پولیس نے ابھی تک کوئی ملزم نہیں پکڑا، میرا بھائی کزن کے ساتھ 6 اگست کو کباڑ کی دکان پر تھے، 12 ملزمان نے آکر نور اللہ  اور کزن پر فائرنگ کی ساتھ ہی ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

مقتول کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے لیکن وہ دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہے ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں