کراچی : کورنگی میں عوامی کالونی تھانے کی حدودمیں ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے اور شہریوں کو موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں لٹیروں کی ناکہ لگا کر وارداتیں معمول بن گئیں۔
کورنگی دارالعلوم کےقریب ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں موٹرسائیکل ملزمان نے شہریوں سےناکہ لگا کرواردات کی، ڈاکوؤں نے پہلے اسلحہ کے زور پر راہگیر کو واردات کانشانہ بنایا۔
بعد ازاں ملزمان نے اسلحہ لہراتے ہوئے موٹرسائیکل سوارشہریوں کوروکا اور چند منٹوں میں موبائل فون اور نقدی رقم سے محروم کیا۔
ملزمان سرے عام پولیس سے بے خوف واردات کرتے رہے اور واردات کے بعد اطمینان سے فرار ہوگئے۔