جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں اقدام قتل،پیکا ایکٹ،   سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل،پیکا ایکٹ، وکیل پر تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مدعی عامر نواز نے بتایا کہ اتوار کو دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کیخلاف بیان دیا ، جس میں 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ کینال بند نہ کئے توسندھ پنجاب بارڈر بند کردیں گے۔

مزید پڑھیں : صدر کراچی بار پر حملہ

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اپنے آفس سے نکلا تو تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار نے روکنےکی کوشش کی ، نیوچالی سے آئی آئی چندریگر پہنچا جیسے ہی گاڑی سےاترا 5 نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

مدعی نے کہا کہ نامعلوم افراد نے تشدد کیا، جان سےمارنے کی نیت سے کوئی سخت چیز پر ماری اور ملزمان فرار ہوتے ہوئے میرافون، گھڑی اور گاڑی کی چابی ساتھ لےگئے۔

کراچی بار کے صدر کا کہنا تھا کہ بعد میں معلوم ہواکرن کامران اوراسکےبھائی کامران، مستنصر نے حملہ کرایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں