منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹیل مل ملازمین کا احتجاج جاری، بن قاسم اسٹیشن پر ریلوے ٹریک مکمل بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹیل مل ملازمین کے احتجاج کے باعث بن قاسم اسٹیشن پر ریلوے ٹریک مکمل بند ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کا مطالبات کے لیے احتجاج جاری ہے، 9 گھنٹے سے جاری ہے جس کے باعث بن قاسم اسٹیشن پر ریلوے ٹریک مکمل بند ہوگئی۔

احتجاج کے باعث کراچی سے پاکستان کے مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے۔

کراچی سے ٹرینوں کی روانگی متاثر ہونے سے لانڈھی اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

ایس ایس پی ملیر بن قاسم اسٹیشن پہنچ گئے ہیں اور ورکرز یونین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاق کے کسی ذمہ دار کے آنے تک ٹریک نہیں کھولیں گے صوبائی حکومت کے افسران پہلے بھی احتجاج موخر کراتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں