پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی دھماکا: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا جس کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں سنیا نامی خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

کراچی میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق، 11 زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا دھماکے سے کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو کمرشل تھا اور اس میں بال بیرنگز بھی استعمال کیے گئے۔

بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا اور اس کی شدت سے بال بیرنگز ٹیڑھے ہوگئے جبکہ تخریب کاری کا طریقہ کار صدر دھماکے والا ہی تھا۔

’مما اٹھو جلدی اٹھو نا‘ دھماکے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا ماں کو پکارتا رہا

واضح رہے کہ 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں