جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بی ڈی یو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکا گاڑی میں نصب ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا۔

- Advertisement -

بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ڈبل کیبن گاڑی کراچی سے خریدی تھی اور ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور2رکشے بھی شامل تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں