بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

کراچی: گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوہرآباد کے گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے بتایا لاشیں کچھ روزپرانی معلوم ہوتی ہیں، ایف بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے ملنے لاشوں کی شناخت 60سال کی زاہدہ اور32سال کےطارق کےنام سےہوئی۔

لاشوں کوقانونی کارروائی کےلیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیاجارہاہے، وجہ موت سےمتعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس کو ون فائیو پر کال کر کر دی، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ماں بیٹے اکیلے رہتے تھے، بیٹا ذہنی مریض تھا ،خاتون کا شوہر کئی سال پہلے ہی گھر چھوڑ کر جا چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں