کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا میں باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والے 2 بیٹے گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان بوری بند لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جا رہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 14 میں اہلکاروں نے موٹر سائیکل روک کر تلاشی لی تو بوری میں سے لاش نکل آئی، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
جناح اسپتال کے باہر ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت
گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 60 سالہ خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کر کے قتل کیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے حکیم تھا، اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسے میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام ابراہیم اور افضل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔