منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

کراچی : 3 ہفتے سے لاپتہ خاتون کی لاش واٹر سپلائی لائن سے مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ خاتون کی لاش واٹر سپلائی لائن سے مل گئی ، خاتون 3 ہفتے قبل لاپتہ ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ خاتون کی لاش واٹر سپلائی لائن سے برآمد ہوئی ، ورثا نے بتایا کہ گھاروکی رہائشی خاتون شازیہ شاہ کی لاش گگھر پھاٹک کے قریب سے ملی۔

ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ خاتون 3 ہفتے قبل لاپتہ ہوئی تھی تاہم لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اہلیہ کوقتل کرکےلاش پانی کی لائن میں پھینکی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ درج تھا، پوسٹمارٹم سے موت کی وجہ پتہ چلے گی۔

3 فروری کو شاہ لطیف ٹاون میں والدین کے گھر آئی تھی، مقتولہ بیٹی کی شادی کے جہیز کا سامان لینے گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں