کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ کر کے ایک لڑکے نے خاتون کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں سر راہ ایک لڑکے نے لڑکی کو بائیک سے اتارنے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار لڑکے نے خاتون کو بائیک سے اتارنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا، یہ واقعہ لانڈھی چھتیس بی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، گولی مقتولہ کے پیٹ میں لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔