منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے وسط سے موسم قدرے بہتر ہونا شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ پانچ ڈگر ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار کو درجہ حرارت انتالیس ڈگری تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں گرمی کی حالیہ لہر مزید چار تا پانچ روز برقرار رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق نومبر کے وسط سے موسم قدرے بہتر ہونا شروع ہوگا، جس کے دوران صبح و رات کے وقت خنکی میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوامیں نمی کا تناسب71 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس نے جانب سے بتایا گیا کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے، ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ، سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے جبکہ دو سو سے تین سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔

دوسری جانب اندروں سندھ بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سجاول، ٹھٹھہ،حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں