تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جولائی کا مہینہ ، کراچی میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی : شہر قائد میں گرمی کا 38سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، چیف میٹ کا کہنا ہے کہ 1982میں جولائی میں اس شدت کی گرمی محسوس کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 38سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں آج درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، کراچی میں 1982میں جولائی میں اس شدت کی گرمی محسوس کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 33فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرقی سمت سےہوا14کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہیشگوئی کردی ہے ، بارش سے قبل آندھی بھی چلنے کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کمشنر کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ کو ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے جنوب مشرقی حصے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھر،عمر کوٹ،میرپورخاص ،بدین اورٹھٹھہ میں مٹی کےطوفان کاخدشہ ظاہرکیاگیا جبکہ کراچی ، حیدرآبادمیں آج رات اور کل ہلکی اور تیزبارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -