جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کراچی میں گزشتہ رات رواں برس کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گزشتہ رات رواں برس کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی تاہم آج بھی حبس کی صورتحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کا برا حال کر رکھا ہے ، شہر میں حبس کی صورتحال برقرار اور مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہر قائد کے لیے جولائی کی اب تک کی دوسری گرم ترین رات تھی، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس وقت شہر کا درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شدت 49 ڈگری محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب پینسٹھ فیصد ہے۔

سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے شدید حبس محسوس کیا جارہا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا دوسرا اسپیل آج شہر میں انٹری لے گا، جس کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہر قائد سمیت حیدرآباد ،سجاول عمرکوٹ، مٹھی، میرپورخاص، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد، دادو، بدین اور ٹھٹھہ کےچند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں