اشتہار

سو روپے گم ہونے پر چچا کا بچوں پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سگے چچا نے معمولی بات پر کمسن بھتیجے اور بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں سوروپے گم ہونے پر سگے چچا نے بھتیجے اور بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

کمسن بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدرکو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق واقعہ کےوقت بچوں کی والدہ پنجاب گئی ہوئی تھی جبکہ والد گھرسےباہر تھے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے ملزم کو رحم نہ آیا انہیں تار سے مارتا رہا بچوں کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزم نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں