جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس نشاط کمرشل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

اس واقعے کے بعد ولیس نے دو زخمیوں میر حیدر علی بگٹی اور قائم علی بگٹی کو اسپتال کے احاطے سے گرفتار کرلیا، جبکہ فہد بگٹی اور نصیب اللہ بگٹی کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ٹو بیت السلام مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بگٹی قبائل کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے نشاط کمرشل میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم کے بعد بگٹی قبیلے کے 17 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں