تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: شہر قائد کے علاقے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بندکرکے پیدل چلنے کے لیے مختص کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو 10 جنوری سے پیدل چلنے کے لیے مختص کردیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر جنوبی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام 7 بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا، آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ موڑ دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا، فریسکو سے فاطمہ جناح وومن کالج تک پیدل چلنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کے لیے اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی گاڑی پارک کرسکیں جبکہ فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو ویلے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے راستہ رکھا جائے گا، سڑک کے دوران اطراف مارکنگ کی جائے گی تاکہ ہوٹلز کرسیاں آگے نہ رکھ سکیں، تمام تر انتظامات شام 7 بجے کے بعد ہوں گے جب صورت حال معمول کے مطابق آجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -