اشتہار

کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا، جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

کراچی میں مسافر بسیں شہروں کی زندگی نگلنے لگیں، شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آج بھی کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تیز رفتار مسافر کوچ نے طالبعلم کو کچل دیا۔

سولہ سالہ طالبعلم نے یونیفارم پہنا ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان سے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے کنڈیکٹر غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور یاسر فرار ہے، طالبعلم غلام اللہ خان اسی بس میں لسبیلہ سے سوار ہوا تھا ، بریک لگنےکے باعث بس سے گر کر جاں بحق ہوا۔


مزید پڑھیں : کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق


یاد رہے گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار منی بس کو حادثے میں چار افرادجاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق 2 خواتین یونیورسٹی طالبات تھیں، جو یونیورسٹی سے نکلی تھیں اور شاید بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔ دونوں طالبات وفاقی اردو یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھیں۔ ایک طالبہ کی شناخت رابعہ بتول کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں