منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کچھ عرصے کے لیے مریم ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، کراچی کے تاجروں کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ کہ کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات نہ صرف واضح نظر آرہے ہیں بلکہ ایوان سمیت ہر سطح پر کھل کر اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

انہی تلخیوں کے درمیان دونوں جماعتوں کے درمیان وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ کراچی نے ایک اور محاذ کھول دیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ کراچی کے موقع پر تاجروں نے احسن اقبال کو مخاطب کرکے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔


خیال رہے ویسے اس طرح کی خواہشات کا اظہار دونوں جماعتوں کی جانب سے بھی ایک دوسرے سے کیا جاچکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو سے نوید قمر کو ن لیگ میں بھیجنے کی درخواست کرچکے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے خود وزیراعظم شہباز شریف کو کہہ چکے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی میں آجائیں۔

بلاول تو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے

دوسری جانب گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کا بھی کہنا ہے کہ مخالفت کےباوجود ن لیگ کاحکومت بنانےکیلئے ساتھ دیا۔۔ حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہوگا اسے سوچنا چاہیے۔

اس سے پہلے سینیٹ میں دریائے سندھ پر کمرشل کموڈٹی فارمنگ کیلئے بیراج ڈیمز کنال کی تعمیر کے معاملے پر بھی دونوں جماعتوں کے رہنماوں میں لفظی جنگ ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں