بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’کراچی کے تاجر پی آئی اے لینا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجر چاہتے ہیں ایک سال کیلئے پی آئی اے انہیں دی جائے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے پی آئی اے لینے میں دلچسپی لی اور کراچی کے تاجر مسلسل مجھ سے رابطہ کر کے ایئرلائن پر بات کر رہے ہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کے تاجر نئی ایئرلائن شروع کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں میں نے تاجروں سے کہا ہے نئی ایئرلائن کا نام”پی کے” رکھیں، نئی ایئرلائن میں پی کا مطلب پاکستان اور کے کے معنی کراچی ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایئر قائم ہوتی ہے تو بھی اچھاقدم ہے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے کراچی ایئر شروع کی گئی تو ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ تاجروں کی آواز بن کر ملک کو روزگار، لوگوں کوخوشحالی دینا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں