منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

کن نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبے میں77مختلف کیٹیگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو گا۔ کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستیں خالی ہیں۔

الیکشن کمیشن سندھ نے شیڈول کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رپورٹ بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

قائمقام صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ضمنی  الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں