جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں کار سوار نے مبینہ ڈاکوؤں کو گولیاں مار دیں، 2 ہلاک، ایک شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب ایک کار سوار شہری نے مبینہ ڈاکوؤں کو گولیاں مار دیں، جس سے 2 ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب ایک کار سوار کی مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر کار سوار نے 3 مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی، ایک ڈاکو موقع ہی پر ہلاک ہوا، فائرنگ کا زخمی دوسرا ڈاکو اسپتال میں دوران علاج چل بسا تھا، جب کہ تیسرے ڈاکو کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ادھر کراچی میں سپر ہائی وے سائٹ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب رہزنوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے دو پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب اللہ اور علی سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب بھی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل میں فائرنگ سے عثمان نامی شخص زخمی ہو گیا، جسے مبینہ طورپر لینڈ مافیا نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں