پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں کار لفٹنگ کا ایک اور واقعہ، سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کی فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹر: عدنان راجپوت

کراچی: شہر قائد میں کار لفٹنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ملیر سٹی گلشن قادری سے چور سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔

واردات میں ملوث 2 کار لفٹر صبح 4 بجے کے قریب کار میں آئے تھے، فوٹیج میں ایک چور کو نگرانی کرتے اور دوسرے کو گاڑی اسٹارٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، کار لفٹرز نے چند منٹ میں گاڑی اسٹارٹ کی اور فرار ہو گئے۔

گاڑی چوری کی رپورٹ ملیر سٹی تھانے میں درج کروا دی گئی ہے، کار کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی وارداتیں بھی تواتر کے ساتھ پیش آ رہی ہیں، جس پر اعلیٰ حکام نے سر جوڑ لیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں