کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں آج صبح سویرے ایک کار الٹنے کے افسوس ناک حادثے میں خاتون سے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک کار الٹ گئی ہے، کار میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شینا اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی شخص کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب بھی ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی شناخت محمد منا خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے۔