جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی : یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار کی جانب سے یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل شہری کی جانب سے یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک موٹر سائیکل سوار کی فحش فعل کرتے ہوئے کالج یا یونیورسٹی جاتے ہوئے لڑکیوں کا تعاقب اور اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی تھی، جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں جوہر آباد تھانہ میں مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والی خاتون یا کسی مدعیہ نے اب تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا تاہم واقعہ کی ٹیکنیکل اور دیگر ذرائع سے انٹیروگیشن جاری ہے جلد ہی ذمہ دار کو گرفتار کرکے مثال بنایا جائے گا۔

گذشتہ روز کراچی میں راشد منہاس روڈ پر موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان نے یونیورسٹی طالبات کی گاڑی کا تعاقب کیا اور طالبات کو دیکھ کرنازیباحرکات کرتا رہا تاہم باہمت طالبہ نےویڈیو بنائی، سوشل میڈیا پرڈال دی۔

ویڈیو سامنے آنے پر کراچی پولیس چیف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے جولائی میں گلستان جوہر میں اوباش نوجواں نے دن دہاڑے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

اگست میں اتحاد ٹاؤن میں بھی موٹر سائیکل سوار سیکیورٹی گارڈ نے راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکت کی تھی اور اسی ماہ فیڈرل بی ایریا میں بھی خاتون کو ہراساں کرنےکاواقعہ پیش آیا تھا، دونوں واقعات کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں