اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

کراچی : ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ ایک ہفتے بعد بھی درج نہ کیا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر5 اے میں ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ ایک ہفتے بعد بھی درج نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن پولیس نے متاثرہ شخص دانش قریشی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے گزشتہ روز شہری پر تشدد کیا تاہم ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکو شہری سے65 ہزار روپے اور دو موبائل فون لے گئے۔

شہری خواجہ اجمیر نگری تھانے رپورٹ کرانے گیا تو پولیس نے درخواست لیکر روانہ کر دیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا واردات کی رپورٹ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں جمع کرائی ہے، گزشتہ روز مجھے خواجہ اجمیرنگری کے موٹرسائیکل سوار چھ اہلکاروں نے روکا، جس پر پولیس اہلکاروں نے مجھے تھانے لے جا کر ایس ایچ او کے سامنے پیش کیا، ایس ایچ او نے مجھے دھمکیاں دیں اورہراساں کیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ میرا علاقے میں گاڑیوں کا کاروبارہے، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ خواجہ اجمیر نگری غلام یاسین کا کہنا ہے ڈکیتی کی واردات میری تعیناتی سے قبل ہوئی، مجھے پہلے تحقیقات کرنے دو کہ واردات ہوئی یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں