بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی: نیو کراچی میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج، لیاری گینگ وار کے کارندے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو کراچی میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں لیاری گینگ وار کا وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں اکیس مارچ کو فائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں لیاری گینگ وار کا وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول جبار قریشی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بھتہ نہ دینے پر آٹھ ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے واقعہ چھالیہ فروشوں سے بھتہ طلبی کا شاخسانہ ہے، نیو کراچی میں چند ماہ میں گینگ وار کارندے صمد پر پانچ سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔۔۔۔

یاد رہے نیو کراچی کے علاقے 5 نمبر چھالیہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں